

Loading content...
ہم اس بات کو بار بار دہرا رہے ہیں کہ ہمیں خاندان پاک علیہ الصلوات والسلام نے یہ درس دیا ہے کہ جیسا رویہ ہمارا اپنے ولی العصر کے ساتھ ہے ویسا رویہ آپ کا ہمارے ساتھ یعنی اپنے ولی العصر کے ساتھ ہونا چاہیے اور اس حقیقت کو عالمین پر کھولا ہے تو کربلا والوں نے کیونکہ کربلا ایک ایسا واقعہ ہے جو لمحاتی مظاہروں میں لامتناہی کرداروں کو راستہ دکھا گیا ہے یعنی اس کائنات میں جب تک انسان موجود ہے اس کیلئے عمل کی راہیں متعین ہوگئی ہیں اب ان راہوں پر چلنے کی ضرورت ہے اور نتائج پہلے سے دکھائے جا چکے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار