

Loading content...
انہوں نے وہ رات صحرا میں گزاری صبح کے قریب پھر انہوں نے سفر شروع کیا مگر ساری رات یہ سو نہیں سکا …اگلے دن دوپہر کے قریب قصر بنی مقاتل کے قریب پہنچا تو سامنے سے ایک فوجی دستہ آتے ہوئے نظرآیا… اس نے بڑھ کر سلام کیا تو ان میں عبد اللہ بن قطبہ نبھانی ملعون(جوشریکة الحسینؐ صلوات اللہ علیہا کے بڑے بیٹے جناب عون کا قاتل تھا) اور اس کا ساتھی سماعة بن زید نبھانی آرہے تھے … اس نے سماعة بن زید نبھانی سے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوںکو ہمارے شہنشاہ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں علم ہے کہ وہ کہاں قیام پذیر ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار