

Loading content...
طرماح بن حکیم یربوعی حنفی جبال رویہ میں پہنچا وہاں اس نے سارے قبیلے کو جمع کیا اور ان لوگوں کو حالات سے آگاہ کیا اور کوفہ کی ساری صورت حال بتائی کہ کوفہ میں یہ قیامت آچکی ہے کہ انہوں نے کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کو خود خط لکھے اور اس وقت ان کی نصرت پر کوئی آمادہ نہیں ہے اور افسوس تواس بات کا ہے کہ کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کوفہ کے قریب پہنچ چکے ہیں اور کوفہ جانے کے راستے بند ہیں … میں نے نبی زادیوں صلوات اللہ علیہن کے محمل بھی صحرائے کوفہ میں سفر کرتے ہوئے دیکھے ہیں اب ہمارے لئے ان کی نصرت کرنا ضروری ہے، اس کی آواز پر کسی نے کان نہ دھرا اور سارے لوگوں نے خاموشی کو ترجیح دی، اس نے دن رات لوگوں میں تبلیغ کی کہ ہمارے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کو ہماری نصرت کی ضرورت ہے اور تم ابدی جہنم خرید کر رہے ہوکیونکہ ترک نصرت جہنم کو دعوت دینے کے برابر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار