

Loading content...
یہاں یہ عرض کردوں کہ جناب طرماح بن عدی سلام اللہ علیہ نے بھی یہ عرض کیا تھا کہ آقا آپ میرے ساتھ سلمیٰ و اجا کے پہاڑوں کی طرف تشریف لے جائیں وہاں طائی قبیلے کے ہزاروں انصار آپ کی نصرت کیلئے تیار ہوجائیں گے مگر یہاں اس نے جبال رویہ کے بارے میں عرض کیا تھا کیونکہ خلیفہ اوّل کے دور میں جب مالک بن نویرہ شہید ہواتھا اور بنی یربوع کا قتل عام ہواتھا تو بنی یربوع کے پس ماندگان نے بیضہ بنی یربوع کو چھوڑ کر جبال رویہ میں جاکر مستقل رہائش رکھ لی تھی کیونکہ وہ پہاڑوں میں گھری ہوئی وادی تھی اور حفاظتی نقطہ نگاہ سے ایک محفوظ مقام تھا اور بیضہ بنی یربوع میں سوائے چند گھرو ں کے کوئی نہیں رہتا تھا اور جو مخالف ٹولہ تھا وہ بنی یربوع نہیں کہلاتا تھا وہ بنی حنفیہ کہلاتا تھا اللہ ان پر ابدی لعنت کرے …ان کے علاوہ جو آبادی تھی وہ دوسرے قبائل کی تھی جس میں بنی اسد کی تعداد زیادہ تھی گویا شیعوں نے یہ جگہ چھوڑ کر جبال رویہ کا علاقہ بسا لیا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار