

Loading content...
امام مظلومعلیہ الصلوات والسلام کا کاروانِ تسلیم و رضا رہیمیہ سے روانہ ہوکر بیضہ بنی یربوع کی طرف مصروفِ سفر ہے جیسا کہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ رہیمیہ کوفہ سے جنوب مغرب میں واقع ہے اور امامِ مظلومعلیہ الصلوات والسلام کا کاروانِ تسلیم رضا وہاں سے شمال مغرب کی طرف مصروف سفر ہے سامنے ایک غیر ہموار میدانی علاقہ ہے یہ قافلہ پاک ایک غیر معروف راستے سے انجانی منزل کی طرف رواں دواں ہے جناب طرماح بن عدی سلام اللہ علیہ اپنی ناقہ پر سوار ہوکر سارے قافلے کے آگے آگے چل رہے ہیں اور حدیٰ خوانی کر رہے ہیں کہ اچانک انہوں نے ناقہ روکی اور عرض کیا دور سے کچھ لوگ اسی راستے پر آتے ہوئے نظر آتے ہیں ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار