

Loading content...
جب امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کا سفر واقصہ سے شروع ہوا تو شیراف کے مقام تک پہنچنے سے پہلے تین جوان امام کائنات علیہ الصلوات والسلام کے لشکر میں آکر شامل ہوئے ان میں سے ایک جناب طرماح بن عدی سلام اللہ علیہ تھے، دوسرے جناب عمرو ابن جندب حضرمی سلام اللہ علیہ تیسرے کنانہ بن عتیق تغلبیسلام اللہ علیہ تھے ایک روایت یہ ہے کہ یہ کوفہ سے آئے تھے دوسری روایت یہ ہے کہ یہ بصرہ سے آئے تھے اور یہ جناب حرسلام اللہ علیہ کے لشکر سے سامنا ہونے سے پہلے پہنچے تھے اور جب جناب حرسلام اللہ علیہ نے کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کو کوفہ جانے سے روکا تھا تو اس وقت ایک غیر معروف راستے پر سفر فرمایا گیا تھا تو اس موقع پر جناب طرماح بن عدی نے ساربانی کے فرائض اور گائیڈ کی ڈیوٹی ادا کی تھی…جناب طرماح بن عدی سلام اللہ علیہ نے ایک معروف حدیٰ خوانی بھی کی تھی جسے سن کر حر سلام اللہ علیہ کے لشکر میں موجود خرانِ مقدس نے ان کے ساتھ چلنے سے اس لئے انکار کردیا تھا کہ یہ غنا کر رہے ہیں اور کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کا رہوار ان کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا اور یہ شعر گارہے تھے اور شہنشاہ کائناتعلیہ الصلوات والسلام داد تحسین فرما رہے تھے جب ساربانی کا حکم ملا تھا تو انہوں نے سب سے آگے اپنی ناقہ رکھی تھی اور اسے ایک چابک مار کر گانا شروع کیا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار