

Loading content...
دوستو یہ بھی یاد رہے کہ ہمیں کتابِ کربلامیں منفی ومثبت،کامیاب و ناکام دونوں طرح کے کردار ملتے ہیں اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم کس کا کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ ہر دور میں کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کسی نہ کسی روپ میں موجود ہیں اور رہیں گے کبھی امام زین العابدینعلیہ الصلوات والسلام کی شکل میںتو کبھی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی شکل میں اس لئے کربلائے معنوی ہمیشہ جاری ہے رویے تل رہے ہیںیعنی باقی بات ہمارے رویے کی ہے کہ ہمارا رویہ ان کے ساتھ کیسا ہے؟کس جیسا ہے؟ اب جس جیسا رویہ ہوگا اس جیسا انجام ہمیں بھی ملے گا یہ کربلا تو ایسا ہے کہ کوئی بھی انسان جب چاہے اور جس عظیم المراتب شخصیت کا مقام چاہے حاصل کر سکتا ہے ہر دور میں یہ دروازہ کھلاہوا ہے کہ چاہے تو انسان طرماح بن عدی علیہ السلام بن جائے، چاہے تو طرماح بن حکیم بن جائے، چاہے تو طرماح بن داؤد بن جائے یہ تو ہماری کوشش و جد وجہد پر منحصر ہے ہماری سعی اور فرائض کو بروقت پہچاننے پر منحصرہے کہ ہم اپنے فرائض کو پہچاننے میں اور اپنے کردار کو ادا کرنے میں کتنے کوشاں ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار