

Loading content...
جیسا کہ اس پاک خاندانعلیہم الصلوات والسلام نے اپنے ولی الاعلیٰ جل جلالہ کے معاملے میں دنیااور عقبیٰ دونوں سے بے نیازی اختیار کی ہے اسی طرح ہمیں بھی اپنے ولی العصر عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت میں عواقب و انجام سے بے نیاز ہوجانا واجب ہے …ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ اگر شہنشاہ زمانہ یعنی اپنے ولی العصر عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کے بدلے میں ہمیں اس دنیا میں موت اور خانہ بربادی اورآخرت میں جہنم میں بھی جانا پڑے تو پھر بھی ہمیں اپنے ولی العصر عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کرنا ہے … جب تک یہ عقیدہ اور جذبہ نہیں ہوگا ہم سے ولایت عصر کا حق ادا نہیں ہوسکے گا … آئیے ہم دعا کریں کہ مولائے کریم جملہ مومنین اور عزاداروں کو اپنے ولی العصر عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کی توفیق عطا فرمائیں اور ہم سب ان کی ابدی حکومت کے قیام میں کام آئیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار