

Loading content...
ہاں تو نے سچ کہا ہے اب تو آزاد ہے جو جی میں آئے کر سکتے ہو…اس وقت ظالمین نے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام پر حملہ کیا اور میں نے دیکھا کے وہ دونوں صحابی بڑی بے جگری سے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی حفاظت میں جنگ کر رہے تھے اس وقت میں نے اپنے خیمے کی طرف رخ کیا اور اور وہاں خیام کی اوٹ میں گھوڑے پر سوار ہوا اور اکدم گھوڑے کو ایڑلگائی کہ میں یہاں سے فرار ہوجاؤں …جونہی میں نے گھوڑا بھگایا میرے پیچھے 15 شامی گھوڑے سواروں نے گھوڑے ڈال دئیے …میں نے گھوڑے کو تیزی سے دوڑایا اور شُفَیَّہ کے مقام تک پہنچ گیا یہ نہر فرات کے کنارے کاایک گاؤں تھا جب میں وہاں پہنچا تو ان تعاقب کرنے والوں نے مجھے گھیر لیا میں نے ان کے سامنے نقاب الٹا اور منت کرنے کی کوشش کی تو ان میں سے ایک آدمی نے نقاب ہٹایا تو میں نے دیکھا وہ کثیر بن عبد اللہ الشعبی تھا جو میرا قدیمی دوست تھا اور اس کے ساتھ ایوب بن مشرح الحیوانی تھا اور ایک قیس بن عبد اللہ الصائدی تھا ان لوگوں نے جب مجھے پہچانا تو کہا یہ تو ہمارا چچا زاد بھائی ہے اس میں کئی تمیمی لوگ تھے وہ بھی میرے شناسا تھے انہوں نے بھی کوئی تعرض نہ کیا اور میں جان بچانے میں کامیاب ہوگیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار