

Loading content...
یہاں یہ عرض کردوں کہ یہ جناب بشیر ابن عمرو حضرمی وہی ہیں جو حضر موت کے رہنے والے تھے اور جنہیں اپنے جوان بیٹے کی گرفتاری کی اطلاع کربلا میں ملی تھی اس وقت امام مظلومعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ ہم نے آپ سے بیعت اٹھا لی ہے آپ جاکر بیٹے کا تاوان ادا کرکے چھڑا لیں مگر شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف فرماتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا تھا کہ آقا مجھے جنگلی درندے نوچ کھائیں اگر میں فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس عالم تنہائی میں چھوڑ کر بیٹے کو چھڑانے جاؤں … پھر امام مظلومعلیہ الصلوات والسلام نے ان کے بیٹے محمدؐ بن بشیر سے فرمایا تھا کہ تم یہ تاوان کی قیمت کا سامان لے کر اپنے بھائی کو چھڑالو تو انہوں نے عرض کیا تھا کہ میں آپ کو نہیں چھوڑ سکتا اور یہ بھی کربلا کے شہیدوں میں شامل ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار