

Loading content...
یہی ضحاک بن عبد اللہ المشرقی واقعہ کربلا کے بارے میں لوگوں کواپنی آپ بیتی رو رو کرسنایاکرتا تھاوہ یہ بیان کرتا تھا کہ جب روز عاشور ہواتو وہ قیامت کا دن تھا طلوع آفتاب کے بعد سے قربانیوں کا سلسلہ شروع ہوا میں دیکھتا رہا ایک ایک کرکے سارے اصحاب شہید ہوگئے اس کے بعد بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کی شہادت کا سلسلہ شروع ہوا مختلف جھڑپوں میں میں نے بھی حصہ لیا اور خوب جنگ کی خود زخمی بھی ہوا …مگر میں نے دیکھا کہ دو اصحاب ایسے تھے جنہوں نے خود کو امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی ڈھال بنایا ہوا تھا چاہے کوئی بھی شہید ہوا وہ لوگ ایک لمحہ کیلئے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام سے جدا نہیں ہوتے تھے ایک تھے جناب سوید بن عمرو ابی المطاع خثعمی اور دوسرے تھے جناب بُشیر(بشر) بن عمرو الحضرمی … میں نے دیکھا جب سارے جوانان بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام بھی شہید ہوگئے تو اس وقت امام مظلومعلیہ الصلوات والسلام کے دائیں اور بائیں طرف یہی دو جوان تلواریں بے نیام کرکے کھڑے ہوئے تھے اور ان کی حفاظت پر کمر بستہ تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار