

Loading content...
اس وقت کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے سامنے جناب یزید بن حصین مشرقی تشریف فرما تھے انہوں نے ضحاک بن عبد اللہ مشرقی کی طرف نگاہ کی اور فرمایا او تیری ماں تیری لاش پر روئے توکیوں خاموش ہے؟…ضحاک نے دیکھا کہ ان کے قبیلے کے ایک سردار اس سے نصرت کیلئے کہہ رہے ہیں تو اس نے بالکل انکار کرنا مناسب نہ سمجھا بلکہ اس نے ایک اور طرح کی بات کی … اس نے عرض کیا آقا میں آپ کی نصرت کیلئے تیار ہوں مگر میری آپ کے ساتھ ایک شرط ہے … کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا بولو تمہاری کیا شرط ہے؟ … اس نے عرض کیا کہ آقا میری یہ شرط ہے کہ میں آپ کے ساتھ رہوں گا اور آپ کی نصرت میں تلوار بھی چلاؤں گا اور جب تک میں محسوس کرتا رہوں گا کہ میں آپ کا دفاع کر سکتا ہوں اس وقت تک اپنی جان پر رحم کئے بغیر جنگ کرتا رہوں گا اور اگر قتل ہوگیا تو ٹھیک ہے اور اگر میں بچ گیا اور آپ کے شہید ہونے کا امکان دیکھا تو پھر میں آپ کی بیعت سے آزاد سمجھا جاؤں گا اورپھرمیری مرضی جو بھی کروں آپ کو مجھے روکنے کا اختیار نہیں ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار