

Loading content...
اس وقت مالک بن نضر الارحبی نے عرض کیا یابن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم علی دین و لی عیال … آقا اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک عیال دار شخص ہوں اور مقروض بھی ہوں اگر میں آپ کی نصرت کروں گا کہ تو میرے گھرکا نظام نہیں چل سکے گا چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ان کا کوئی دوسرا کفیل بھی نہیں ہے اوپر سے قرضے کے بوجھ تلے دبا ہوا ہوں اگر میں قتل ہوگیا تو جن لوگوں نے قرض لینا ہے وہ میرے اہل خانہ کو پریشان کریں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار