

Loading content...
انہیں کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے حکم فرمایا کہ آپ جاکر مالک بن نضر الارحبی اور ضحاک بن عبد اللہ مشرقی کو ہماری نصرت کی دعوت دیں اور انہیں یہاں لائیں جب جناب عبد الرحمن الارحبی ان دونوں کے پاس گئے تو انہوں نے استقبال کیا اور آنے کی وجہ دریافت کی، انہوں نے فرمایا کہ ہمیں کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے آپ کی طرف دعوت نصرت کیلئے بھیجا ہے … انہوں نے عرض کیا کہ کیا ہم خود شہنشاہ معظمعلیہ الصلوات والسلام کی زیارت کر سکتے ہیں؟… انہوں نے فرمایا ہاں تم ہمارے ساتھ چلو…یہ دونوں بارگاہ عالیہ میں اس وقت پہنچے جب نماز مغرب کی آذان آرہی تھی یہ آکر نماز میں شریک ہوئے نماز کے بعد کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے سلسلۂ کلام شروع فرمایا اور انہیں فرمایا کہ آپ ہماری نصرت کریں اس میں آپ کے دین اور دنیا کی بھلائی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار