

Loading content...
کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے جناب عبد الرحمن الارحبی سلام اللہ علیہ سے فرمایا مالک آپ کے قبیلے کا فرد ہے اور آپ اس قبیلے کے اشراف میں سے ہیں آپ جا کر انہیں ہماری نصرت کی دعوت دیں… یہ جناب عبد الرحمن الارحبی علیہ السلام وہ شخصیت ہیں جو کوفہ کے نواح میں ارحبی قبیلے کے چند بڑے سرداروں میں شمار ہوتے تھے جب سلیمان صرد خزاعی کے گھر میں اشراف کوفہ کی پہلی میٹنگ ہوئی تھی اور اس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ یزید ملعون کی بیعت نہیں کرنا چاہیے اور کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کو کوفہ بلانا چاہیے تو اس میٹنگ میں انہیں بھی خصوصی طور پر شریک ہونے کیلئے بلایا گیا تھا جب یہ فیصلہ ہوا کہ سارے سردار اپنی اپنی طرف سے خطوط لکھیں تو انہیں بھی کہاگیا تھا کہ آپ بھی خط لکھیں تو انہوں نے فرمایا تھا کہ میں خط نہیں لکھوں گا بلکہ میں خود حاضر ہوکر عرض کروں گا اور اوّلین قاصد جناب قیس بن مسہر صیداوی کے ساتھ یہ بھی مکہ میں تشریف لائے تھے اس لئے اکثر لوگوں نے ان کا نام اوّلین قاصدوں میں لکھا ہے مگر یہ قاصد بن کر نہیں بلکہ اپنے قبیلے کے ترجمان بن کر حاضر ہوئے تھے اور یہ کربلا میں حملہ اولیٰ کے شہیدوں میں شامل بھی ہیں اور زیارت ناحیہ میں ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے ان پر خصوصی طور پر سلام فرمایا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار