

Loading content...
یہاں یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ کوفہ کے قریب بیضہ نام کے دو قصبے آباد تھے ایک کوفہ سے جنوبی طرف تھا جسے بیضہ کہا جاتا تھا مگر اس کی پہچان کیلئے وہاں کے قبائل کا نام لیا جاتا تھا یعنی وہ بیضہ بنی ابان بن دارم مشہور تھا جو قادسیہ سے کوفہ کی طرف آتے ہوئے کوفہ کے بالکل قریب تھا اورجس فرزدق شاعر کا ذکر آپ نے سنا ہوا ہے وہ اسی قصبہ بیضہ بنی ابان بن دارم کا رہنے والاتھا دوسرا قصبہ کوفہ سے شمال مغرب کی طرف تھا جسے بیضہ بنی یربوع کہا جاتا تھا، اس قصبے میں کبھی یربوع قبیلے کے لوگ آباد تھے اور خلیفہ اوّل کے دور میں انہوں نے اس کی خلافت کو تسلیم نہ کرتے ہوئے زکواة دینا بند کردیا تھا کیونکہ وہ کہتے تھے کہ ہم نے اعلان خم غدیر سن لیا ہے کہ وصی برحق اور خلیفہ بلافصل امیر المومنینعلیہ الصلوات والسلام ہیں اس لئے کسی غیر کو زکواة دینا جائز نہیں ہے … اس کی وجہ سے خلیفہ اوّل کے دور میں خود مسلمانوں کی مسلمانوں سے جو پہلی جنگ ہوئی تھی وہ تارکین زکواة کے نام سے اسی شہر میں ہوئی تھی اور یہاں کے عظیم سردار صحابی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جناب مالک بن نویرہ کو خالد بن ولید علیہ ما علیہ نے شہید کیا تھا اور ان کی بیوی پر غیر شرعی تصرف بھی کیا تھا جس کی وجہ سے اس پر جرم ثابت ہونے کے بعد حد جاری کرنے کے احکام بھی جاری ہوئے تھے اور اس پر حد جاری کروانے کی تحریک میں خلیفہ ثانی بھی پیش پیش تھا مگر خلیفہ اوّل نے خالد بن ولید کو بچا لیا تھا …یہ وہ شہر ہے جہاں سب سے پہلے شیعوں کا قتل عام ہوا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار