

Loading content...
کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام رہیمیہ تشریف لائے، قافلہ پاک وہاں دوپہر کے وقت پہنچا اور شام کے چار پانچ بجے تک وہاں قیام پذیر رہا یہیں پر عبید اللہ ابن حر جعفی کا واقعہ پیش آیا جو میں پہلے بیان کرچکا ہوں اس مقام پر کئی انصار کوفہ سے نکل کر قافلہ پاک میں شامل ہوئے اور انہوں نے یہاں آکر عرض کیا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ ابن سعد ملعون کا لشکر اسی طرف بڑھ رہا ہے اور شام تک یہاں پہنچ جائے گا اس لئے یہاں سے سفر کرنا مناسب ہوگا اور یہاں سے تھوڑی دور شمال کی طرف بیضہ ٔ بنی یربوع کا قصبہ ہے وہاں جاکر قیام کرنا مناسب ہے …کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فوری حکم فرمایا کے خیام اٹھائے جائیں اور فوری تیاری کی جائے … جلدی جلدی وہاں سے خیام اکھاڑے گئے اور پاک پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن کو محملوں پر سوار کیا گیا اور وہاں سے سفر شروع ہوگیا اور مزید شمال کی طرف سفر شروع ہوا اور بیضہ بنی یربوع میں جاکر قیام ہوا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار