

Loading content...
یہ سن کر انہوں نے فرمایا او بد بخت فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دشمنی رکھنے کے باوجود تو سمجھتا ہے کہ توحید و نبوت پر ایمان رکھنا قابل قبول ہو سکتا ہے؟ جو آدمی زمانے کے امام کی مخالفت کرتاہے اس کی نہ توحید قابل قبول ہے اور نہ نبوت …اس کے بعد فرمایا او بد بخت تو دیکھ رہا ہے کہ دریائے فرات اور نہر علقمہ سے یہود و نصاریٰ پانی پی رہے ہیں اس کے باوجود تو نے فرزندِؐرسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی مقدس آل علیہم الصلوات والسلام کاپانی بند کر رکھا ہے اور اس ظلم پر دوسرا ظلم یہ کر رہا ہے کہ خود کو مسلمان بھی سمجھ رہا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار