

Loading content...
سات محرم الحرام 61 ہجری کے دن پانی بند ہوا، آٹھ محرم کے دن کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے جناب یزید بن حصین مشرقی سے فرمایا کہ آپ جاکر ابن سعد ملعون سے بات کریں کہ اسلام میں کسی مسلمان یا غیر مسلم پر پانی بند کرنا جائز نہیں ہے تم نے یہ پانی کیوں بند کیا ہے؟… یہ ابن سعد ملعون کے پاس تشریف لے گئے یہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے ابن سعد ملعون کے ساتھ پانی کے موضوع پر مذاکرات کیے … جب یہ اس ملعون کے خیمہ میں گئے تو اس نے اٹھ کر ان کی تعظیم کی کیونکہ یہ اپنے قبیلے کے اشراف میں شمار ہوتے تھے جب خیمہ میں داخل ہوئے تو انہوں نے ابن سعدملعون کو سلام تک نہیں کیا اور نہ اس سے ہاتھ ملایا یہ دیکھ کر ابن سعد ملعون نے عرض کیا اے مشرقی بھائی آپ کا قبیلہ ہمارا حلیف ہے اس لئے آپ بھی ہمارے بھائی ہیں پھر آپ نے ہمیں سلام کیوں نہیں کیا؟ کیا آپ ہمیں مسلمان نہیں سمجھتے؟… انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا … اس کے بعد ابن سعدملعون نے عرض کیا مشرقی بھائی آپ تو جانتے ہیں میں توحید کی گواہی دیتا ہوں، رسالت کی گواہی دیتا ہوں، نماز پڑھتا ہوں، قیامت پر ایمان رکھتا ہوں پھر بھی آپ نے ہمیں ایک غیر مسلمان کی طرح سلام کرنا مناسب نہیں سمجھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار