

Loading content...
جناب سید مہدی بحر العلوم ہمارے مقدس ترین علما میں شمار ہوتے ہیں ان کا ایک واقعہ بہت مشہور ہے … ان کے زمانے میں ایک ایرانی درویش نجف اشرف آیا جس کے بارے میں انہیں معلوم ہوا کہ اس کا عقیدہ دگرگوں ہے آپ نے اس درویش کو کھانے کی دعوت دی اور سوچا کہ اس کا عقیدہ بھی درست کریں گے، وہ درویش آیا اور کھانا وغیرہ کھانے کے بعد جب فارغ ہوئے تو آپ نے دریافت کیا کہ بابا درویش اصول دین کتنے ہیں؟… اس نے جواب دیا کہ ایک ہے … آپ نے فرمایا بابا ہم نے اصول دین دریافت کئے ہیں کہ وہ کتنے ہیں؟ … اس نے جواب دیا کہ حضور میں نے بھی اسی سوال کا جواب دیا ہے کہ ایک ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار