

Loading content...
آج پاکستان میں شیعوں کو کافر کہا جارہا ہے ساری دنیا دیکھ رہی ہے، سن رہی ہے، مگر کوئی انہیں یہ نہیں کہہ سکتا کہ دائرہ ٔ اسلام میں موجود جملہ مسالک و مذاہب کا تحریری مسلمہ یہ ہےکہ اصول دین کا منکر کافر ہوتا ہے اگر آپ ان سے ان کے اصول دین دریافت کرکے دیکھیں تو وہ یہی بتائیں گے کہ اصول دین تین ہیں توحید ونبوت اورقیامت اب ان سے دریافت کریں کہ ان اصول میں سے شیعہ کس اصول کے منکر ہیں تو وہ یہی کہیں گے کہ صحابہ کرام کے منکر ہیں، پھر ان سے پوچھئے کہ کیا سارے صحابہ کرام کے منکر ہیں؟ تو جواب ملے گا کہ نہیں صرف کچھ کے منکر ہیں …پھر ان سے پوچھئے کہ کیا ایمان علی الصحابہ تمہارے اصول دین میں شامل ہے؟ … تو جواب یہی دیں گے کہ نہیں ہے، اب ان سے کون کہہ سکتا ہے کہ جو چیز اصول دین میں شامل ہی نہیں ہے اس کے منکر کو کس حوالے سے کافر کہہ رہے ہیں؟…اس کا جواب ان کے پاس یہی ہوگا کہ چاہے ہمارے اصول میں ہو یا نہ ہو ہم صحابہ کرام کے منکر کو کافر سمجھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار