

Loading content...
اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ دنیا کا کوئی بھی درخت دیکھ لیں اس کی مرکزی جڑ ایک ہی ہوتی ہے اور باقی جڑیں اس سے نکل کر اس درخت کو مضبوط کرتی ہیں اسے غذا فراہم کرتی ہیں ان کا اصول یہ ہوتا ہے کہ ساری جڑیں اپنی افادیت ایک مرکزی جڑتک پہنچاتی ہیں اور وہی مرکزی جڑ سارے درخت تک اپنی اور دیگر جڑوں کی افادیت پہنچاتی ہے جس سے درخت زندہ رہتا ہے بعینہ دین کے درخت کی مرکزی جڑ زمانے کا امام ہوتا ہے اور باقی اصول اس کے توسط سے دین کو قائم رکھتے ہیں یہ وہ اصول ہے جو آفاقی ہے اس میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں ہوتی اور اسی اصول کو دشمن بھی سمجھتا ہے کہ اصول ایک ہی ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار