

Loading content...
ابن حر جعفی یہ نہ سمجھ سکا کہ حق امام جان، مال، عزت اور ناموس سب سے بلند ہوتا ہے اگر نصرت امام میں ناموس کی عزت سے بھی دست کش ہونا پڑے تو ہوجانا چاہیے اس لئے جناب حر علیہ السلام عین دشمنوں کے خیام کے درمیان اپنی بیوی اور بیٹی کو اکیلا چھوڑکر ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں آگئے گویا انہوں نے پہلے عزت و ناموس کو قربان کیا اس کے بعد سردینے کیلئے بارگاہ میں حاضر ہوئے اور انہوں نے سب کچھ قربان کرکے سب کچھ پالیا یعنی بیوی بھی محفوظ رہی، بچی بھی محفوظ رہی اور آخرت بھی محفوظ ہوگئی جبکہ ابن حر جعفی کی بچی اور بیوی ایک بھرے شہر میں محفوظ تھیں نرغۂ اعدا میں نہ تھیں مگر وہ نصرت کے تقاضوں کو سمجھ نہیں سکا اور ابدی ہلاکت کو گلے لگا لیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار