

Loading content...
دوستو!… اب پھر ایک مرتبہ میری اوّلین بات کو یاد کریں کہ میں نے عرض کیاتھا کہ ظاہری کربلا تو ایک سال کا تھا اور معنوی و باطنی کربلا صدیوں سے جاری ہے اور اس میں جو شخص چاہے جناب حر ریاحی بھی بن سکتا ہے اور ابن حر جعفی بھی بن سکتا ہے کیونکہ آج بھی شہنشاہ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی دستار کے وارث ہمارے زمانہ کے امام عجل اللہ فرجہ الشریف وہی چیزیں ہم سے طلب فرما رہے ہیں جو کریم کربلا نے حر جعفی سے طلب فرمائی تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار