

Loading content...
دوستو یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان چاہے جتنا بہادر ہی کیوں نہ ہو ایک مقام ایسا بھی آجاتا ہے کہ وہاں وہ بزدل ہوجاتا ہے …بڑے بڑے سورماؤں کو یہ کہتے سنا ہے کہ کمسن بچے اور جوان بچیاں انسان کو بزدل بنا دیتی ہیں یعنی کمسن بچوں کی پرورش اور حفاظت کیلئے انسان زندہ رہنا چاہتا ہے اور جوان بچی گھر میں موجود ہوتو انسان اس کی عزت کی حفاظت کیلئے زندہ رہنا چاہتا ہے اور شجاعت تو ایک طرح سے موت کو گلے لگانے کیلئے ہوتی ہے اس لئے جس کے گھر میں کمسن بچے ہوں یا جوان بچیاں ہوں وہ کسی مقام پر جان کی بازی لگاتے ہوئے ہزار مرتبہ سوچتا ہے پھر کوئی قدم اٹھا تا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار