

Loading content...
کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے اپنے مؤذن جناب حجاج بن مسرور(مسروق) جعفی سے فرمایا آپ اسے جانتے ہیں یہ تو آپ کے قبیلہ کا جوان ہے؟ … انہوں نے عرض کیا یہ جعفی قبیلے کا ایک نامور بہادر جنگجو ہے … کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے جناب حجاج جعفی سے فرمایا کہ آپ اس کے پاس جاکر اسے ہماری نصرت کی دعوت دیں اور ہماری نصرت پر آمادہ کریں …جناب حجاج بن مسرور جعفی اس کے خیمے میں تشریف لے گئے اسے سلام کیا، اس نے بہت اچھی طرح جواب دیا اپنے پہلو میں بٹھایا کیونکہ ایک ہی قبیلے کے تھے بعد از پرسش احوال ابن حر جعفی نے پوچھا آپ یہاں کیسے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار