

Loading content...
کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کا کاروانِ رضا مصروف سفر ہے انہوں نے رات کو ذوحسم کے صحرائی پہاڑوں کے درمیان قیام فرمایا تھا اور وہاں جناب حر بن یزید ریاحی سلام اللہ علیہ ان کے ساتھ تھے وہاں سے مغیثہ کی طرف سفر کرکے قادسیہ جانا تھا جو ذوحسم سے سیدھا شمال کی طرف تھا مگر کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے مغیثہ سے قبل اپنے قافلے کا رخ شمال مغرب کی طرف موڑ لیا اور ایک غیر معروف راستے سے کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے شمال مغرب والے صحرا میں رُہَیمِیَّہ اور قطقطانیہ کی طرف سفر شروع فرمایااس سفر کے دوران مغیثہ کے بعد سب سے پہلے رُہَیمِیَّہ کا قصبہ آتا تھا جو مغیثہ سے 65 کلو میٹر شمال مغرب کی طرف تھا یہاں کریمعلیہ الصلوات والسلام نے عارضی قیام فرمایا تھا، کیونکہ رُہَیمِیَّہ کے مقام پر پہنچتے پہنچتے گرمی میں کافی اضافہ ہو چکا تھا اس لئے عین الرُہَیمِیَّہ پر (جو اس مقام کے ایک چشمے کا نام تھا) آکر قیام فرمایا …یہ منزل کوفہ سے جنوب مغرب کی طرف تقریباً 35 کلو میٹر کے فاصلے پرتھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار