

Loading content...
یعنی جو ظاہر ی کربلا ہے اس میں ہمارے لئے مکمل دین موجود ہے جو انسان جہاں بھی جس پوزیشن میںبھی ہے وہ اس کتاب کربلا کی سٹڈی (Study) کرکے اپنے لئے دین حق کے عائد کردہ فرائض تلاش کر سکتا ہے اپنی تکلیفِ شرعی کو پہچان سکتا ہے، بس اتنی زحمت اٹھانا ہوگی کہ اس مقام پر موجود لوگوں میں سے صرف اتنا دیکھناکہ میری اس دنیا و ماحول میں کیا پوزیشن ہے یعنی میں یہا ں کس کی پوزیشن میں ہوں پھر اس کے عمل کو دیکھے کہ اس نے اس پوزیشن میں کیا رول پلے (Role-play)کیا تھا وہی رول (Role) ادا کرنا شروع کردے تو انجام بعینہ اس آئیڈیل(Ideal) شخصیت جیسا ہوگا جس کا کردار اس نے ادا کیا ہوگا اسی لئے میں نے گذارش کی تھی کہ معنوی و باطنی کربلا اب تک مسلسل جاری ہے کیونکہ ہر ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام گویا اپنے وقت کے کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام ہیں کیونکہ ان کے سر اطہر پر وہی دستارِ رسالت ہوتی ہے جو کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے سر اطہر پر تھی، وہی نور ہے، وہی عظمت ہے، وہی شان ہے، وہی منصب ہے، من حیث التکوین من حیث المراتب ان میں کوئی فرق نہیں ہے اگر فرق ہے تو زمانے کا ہے، وقت کا ہے، بلکہ اگر میں یہ کہوں کہ فرق صرف زمانے کے لوگوں کا ہے تو یہ بات بھی بجا ہوگی یہ بھی میں نے عرض کیا تھا کہ کربلائے ظاہری محدود تھا وقتی لحاظ سے جغرافیائی لحاظ سے زمانی و مکانی لحاظ سے وہ ایک مظاہرہ تھا جو ایک وقت میں ہوا، ایک مخصوص مقام پر ہوا، مخصوص افراد کے سامنے ہوا مخصوص افراد نے کیا مگر یہ جو معنوی کربلا ہے زمان و مکان سے آزاد ہے یعنی جس دور میں بھی کوئی جناب حر سلام اللہ علیہ بننا چاہے تو بن سکتا ہے اور اگر ابن حر جعفی ملعون بننا چاہے تو بھی بن سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار