

Loading content...
دوستو!…واقعہ ٔکربلا اگرچہ ایک محدود وقت کا مظاہرہ تھا مگر اس مظاہرے میں رہتی دنیا تک کی انسانیت کیلئے ایک عملی درس تھا دین حق کو ہر دور میں سمجھنے کیلئے اور اپنے فرائض کو پہچاننے کیلئے صرف کتاب کربلا کی سٹڈی (Study) کرلینا ہی کافی ہے کیونکہ اس میں انسانیت کی کروڑوں اقسام کیلئے عملی وضاحتیں کردی گئی ہیں کربلا دراصل دین حق کی لیبارٹری ہے جس میں انسانی اعمال و افعال کی مساواتیں قائم کرکے تجرباتی مراحل سے گزار کر اس کے ایسے مشاہداتی نتائج پیش کئے گئے ہیں جن سے ہر دور کا انسان استفادہ و استفاضہ کر سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار