

Loading content...
اسی طرح عالم تشیع کے بھی دو گروپس ہیں ان میں سے ایک یہ کہتا ہوا نظر آتا ہے کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ابھی تشریف نہ لائیں (خاکش بدہنش) کیونکہ وہ دنیا کی لذات سے مستفید ہو رہے ہیں لذات دنیا میں مستغرق ہیں اور انہیں یقین ہے کہ جب شہنشاہ زمانہ تشریف لائیں گے تو پھر ہمیں قربانیاں دینا پڑیں گی ہمارے گھر برباد ہوں گے اور اس کا بھی امکان ہے کہ ہم خود ان کے نظام عدل کی بھینٹ چڑھ جائیں گے اور ان کی تلوار ہماری ہی گردنوں پر چل جائے یا ہم حکومت اور اقتدار مال و دولت سے جس طرح کھیل رہے ہیں یہ عیاشی کا کھیل ڈسٹرب ہوجائے گا … دنیا میں خون خرابہ ہوگا بچے یتیم ہوں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا خروج تو ایک طرح کی قیامت ہے اس لئے قیامت کو جلدی نہیں آنا چاہیے …جو لوگ دولت اور اقتدار اور لذات دنیا سے مستفیض ہو رہے ہیں وہ شیعہ ہونے کے باوجود خروج میں (خدا نہ کرے) تاخیر چاہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار