

Loading content...
دوستو حال ہی میں ایک عارف کو اشارہ ہوا کہ جناب حر علیہ السلام کے ساتھ جو مکالمات ہوئے ہیں جو خطبات وہاں انشا فرمائے گئے ہیں ان کی نشر واشاعت کرو … جب اس نے میرے سامنے اس کا ذکر کیا تو مجھے اس اشارے نے خود تنقیدی و خود احتسابی کی راہ دکھائی اور مجھے محسوس ہوا کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے چاہنے والوں کیلئے اس واقعے میں جو درس ہے اسے بیان کرنے کا حکم فرمایا گیا ہے کہ جو لوگ منتظرین امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں اور شب و روز دعا مانگ رہے ہیں انہیں آگاہ فرمانا مقصود ہے کہ تم بھی اس تناظر میں اپنی تصویر ضرور دیکھ لو کیونکہ تم بھی تو اسی طرح اپنے زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کو بلا رہے ہو جس طرح کوفیوں نے بلایا تھا، تم بھی عجل اللہ فرجک کہہ رہے ہو، جلدی تشریف لانے کی دعا کر رہے ہو اور بعض لوگ نیمہ شعبان کی رات کو اپنے عرائض میں بھی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو تشریف لانے کی دعوت دیتے ہیں اور یہی عرض کرتے ہیں کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار