

Loading content...
ظاہری کربلا وہ تھا کہ جس کے بارے میں ہم چودہ صدیوں سے سن رہے ہیں اور معنوی و باطنی کربلا اب تک مسلسل جاری ہے یعنی ہر دور میں کربلا کا ہر کردار معنوی لحاظ سے موجود ہے جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کا کردار اپنے ہر ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی شکل میں موجود ہے، ہر زمانے کے امام گویا اپنے وقت کے کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام ہیں کیونکہ ان کے سر اطہر پر وہی دستارِ رسالت ہوتی ہے جو کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے سر اطہر پر تھی، وہی نور ہے، وہی عظمت ہے، وہی شان ہے، وہی منصب ہے، من حیث التکوین من حیث المراتب ان میں کوئی فرق نہیں ہے اگر فرق ہے تو زمانے کا ہے، وقت کا ہے بلکہ اگر میں یہ کہوں کہ فرق صرف زمانے کے لوگوں کا ہے تو یہ بات بھی بجا ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار