

Loading content...
اس سے ثابت ہوا کہ کسی بھی معاشرے میں موجود انسانوں کی بنیادی قسمیں 22500 بنتی ہیں پھر ایک ایک کے ساتھ کئی کئی حوالے بھی شامل کر لئے جائیں پھر ان میں پیشوں کو ایک علیحدہ حوالیاتی مقام دے دیا جائے تو پھر انسانوں کی کروڑوں قسمیں بنتی ہیں یعنی اس دنیا میں حوالیاتی انداز سے دیکھا جائے تو انسانوں کی کروڑوں قسمیں موجود ہیں اور اگر ہم کربلا معلی کے واقعہ کو دیکھتے ہیں تو ہمیں یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ اس کرہ ٔارض پرموجود قیامت تک آنے والی انسانیت کے جتنے بھی حوالے اور شعبے متوقع تھے ان سب کوکربلا معلی میں بڑی خوبصورتی سے نمائندگی دی گئی جبکہ کربلا میں شہید ہونے والے افراد 144 اور سارے سفر کربلا میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد 313 بنتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار