

Loading content...
جیسا کہ مسلم بن عقبہ مری ملعون نے مدینہ طیبہ کو تاراج کیا تھا، منبر رسول کو ٹھنڈا کیا تھا، جس کی بدکاریوں کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب کی ایک ہزارکنواری بیٹیوں کے ہاں ناجائز بچے پیدا ہوئے تھے، جس ملعون نے کعبے کو ٹھنڈا کروایا تھا، جو تاریخ کے بدنام ترین واقعۂ حرا کاہیرو تھا، اس ملعون نے آخری وقت یہ کہاتھا کہ میں اتنا بدکردار ہوں کہ مجھے اپنی نجات کی کوئی امید نہیں ہے مگر ایک بات ایسی ہے جس کی وجہ سے شاید مجھے اللہ جل جلالہ جہنم سے نجات دے کر جنت بھی عطا فرمادے اس وقت کسی نے پوچھا کہ وہ کون سی نیکی ہے جس پر تجھے اتنی امید ہے؟ اس نے کہا تھا کہ وہ نیکی یہ ہے کہ میں نے اپنے امیر یزید ملعون کے کہنے پر جس طرح مدینہ طیبہ کو برباد کیا ہے، مسجد نبوی تک کی حرمت کا خیال نہیں کیا، اللہ کے گھر تک کو ٹھنڈا کیا ہے، شاید اس اطاعت امیرکی وجہ سے مجھے بخش دیا جائے … یعنی اس وقت لوگوں نے اپنے اعمال کا پیمانہ کرسی ٔ اقتدار کو بنالیا تھااور تخت حکومت کی اطاعت کو اللہ کی اطاعت قرار دے دیا گیا تھا اور ولایت عصر کا متبادل اس نظام باطل کو بنالیا گیا تھا اس نظام باطل کے آہنی جادو کو توڑا ہے تو کربلا معلی کی سرزمین پر چند جانثاروں نے توڑا ہے اور اس طرح توڑا ہے کہ حضرت رسول ہند خواجہ معین الدین چشتی بھی فرماتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار