

Loading content...
دوستو!…جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے کہ اس نظریے پر تو پہلے ہی سے عمل ہورہا تھا کہ جو ولی العصر ہوتا ہے اس کی نصرت ہی اللہ کی نصرت ہوتی ہے ہمارا رویہ اللہ جل جلالہ کے ساتھ نہیں پرکھا جانا بلکہ ہمارے لئے کسوٹی او رپیمانہ اپنے ولی العصرہی ہوتے ہیں یہ بات پہلے سے موجود تو تھی لیکن سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصال الی اللہ کے بعد یہ نظریہ آہستہ آہستہ معدوم ہونے لگا اور یزید ملعون کے زمانے میں یہ نظریہ بالکل نابود ہوگیا ولایت عصر کا مقام کرسی ٔ اقتدار کوحاصل ہوگیا کہ بالفاظ دیگر کرسی ٔ اقتدارکو ولایت عصر کے متبادل کے طور پر کھڑا کردیا گیا اور یہ تصور قائم کیا گیا کہ جو بھی کرسی ٔ اقتدار پر قابض ہو جائے چاہے الیکشن سے ہو یا اسے کوئی نامزد کردے یا شوریٰ کے ذریعے کرسی پر قابض ہو جائے یا کسی نمبر دو طریقے سے، جیسے بھی اقتدار کی کرسی پر کوئی قابض ہوجائے وہی (نعوذ باللہ) اللہ جل جلالہ کا نائب ہے اور اس کی اطاعت(نعوذ باللہ)اللہ کی اطاعت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار