

Loading content...
دوستو !… یہ بھی عرض کردوں کہ ولایت عصر کے تصور کے جو دو پہلو ہوتے ہیں یعنی () نظری و اعتقادی پہلو () عملی و تکلیفی پہلو…ان دونوں میں سے نظری و اعتقادی پہلو جتنا زیادہ مضبوط ہوتا ہے اتنا زیادہ دوسرا پہلے یعنی عملی و تکلیفی پہلو مضبوط ہوتا ہے اس لئے سب سے پہلے ولایتِ عصر کے تصور کے نظری و اعتقادی پہلو کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے یعنی یہ بات اعتقاد میں راسخ ہونا چاہیے کہ ولی العصر ہمارے درمیان اللہ جل جلالہ کا کوئی غیر نہیں بلکہ اس غائب مطلق ذات کا وجود ظاہری یہ ہمارے ولی العصر ہیں اب انہی پر سب کچھ قربان کرنا اور انہی پر قربان ہونا ہی اللہ جل جلالہ پر قربان ہونا ہے ان کی نصرت ہی اللہ جل جلالہ کی نصرت ہے، انہی کی بیعت اللہ جل جلالہ کی بیعت ہے، اللہ جل جلالہ ان کا باطن ہے اور ولی العصر اس کا ظاہر ہیں… سمجھانے کیلئے تشبیہ ہوتی ہے اور سمجھنے کیلئے تنزیہ ہوتی ہے اس لئے ہم سمجھانے کیلئے یہ کہہ سکتے ہیں کہ گویا ولی العصر ایک جسم ہیں اور اللہ جل جلالہ ان کی روح اعلیٰ ہے، اب ہم جو رویہ جسم کے ساتھ رکھیں گے وہی رویہ روح کے ساتھ قرار پائے گا یعنی جو جسم کی توہین کرتا ہے وہ روح کی بھی توہین کرتا ہے اور جو جسم کی تعظیم کرتا ہے وہی روح کی تعظیم کرتا ہے، جو جسم سے دشمنی کرتا ہے جسم کو قتل کرتا ہے وہ عین ذات کا قاتل شمار ہوتا ہے، جو جسم کو گالی دیتا ہے وہ روح کو گالی دے رہا ہوتا ہے، جو جسم کا منکر ہے وہ روح کا منکر ہے، جوان کی نصرت میں کوتاہی یا تساہل یا صرف نظرکرتا ہے وہ اللہ جل جلالہ کی نصرت میں کوتاہی اور تساہل کرتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار