

Loading content...
دوستو !… اوائل اسلام سے اس دین نصرت پر عمل ہورہا تھا مگر بات کھلی نہیں تھی حالانکہ یہ بات بہت پہلے ظاہر ہوچکی تھی کہ ہمارا کوئی رویہ اللہ جل جلالہ کی ذات سے بلاواسطہ جائز ہے ہی نہیں بلکہ اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کے حوالے ہی سے جو رویہ ہے وہی رویہ اللہ جل جلالہ سے قرار پاتا ہے اور یہ بات بھی ظاہر ہوچکی تھی کہ اپنے ولی العصر سے بائی پاس کرکے اگر اللہ کے حوالے سے کوئی کام کیا جائے اور اللہ جل جلالہ کو راضی کرنے کیلئے چاہے جتنی قربانیاں دی جائیں وہ ساری اکارت جاتی ہیں … جیساکہ آپ صفین و نہروان کی جنگوں میں دیکھیں کہ دونوں طرف نمازیوں کی صفیں جمی ہوئی تھی، دونوں طرف عبادت گزار تھے، نہروانی خوارج تو عبادت کے بڑے رسیا تھے … دونوں طرف سے نعرہ اللہ اکبر کا تھا، دونوں طرف سے قرآن کے حفاظ موجود تھے، مگر ایک حق پر تھے دوسرے باطل پر جو اپنے ولی العصریعنی امیرکائناتعلیہ الصلوات والسلام کے ساتھ وابستہ تھے وہ حق پر تھے اور جو اپنے ولی العصر سے بائی پاس کرکے ڈائریکٹ (Direct) اللہ جل جلالہ کو راضی کرنے میں لگے ہوئے تھے وہ واصل جہنم ہوئے … خوارج بھی اس جہاد کو جہاد فی سبیل اللہ کہہ رہے تھے اوامرو نواہی کو نافذ کرنے میں طالبان کی طرح سختی سے پابند تھے مگر نہج البلاغہ میں خوارج کے بارے میں امیرکائناتعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایاکہ ابلیس جن لوگوں کی معصیت سے ناامید ہوجاتا ہے تو انہیں بے معرفت کی عبادات میں لگا دیتا ہے یعنی جب ابلیس کو یہ یقین ہوجاتا ہے کہ اب میں لاکھ بہکاؤں یہ آدمی زنا نہیں کرے گا چوری نہیں کرے گا تو ایسے شخص کو وہ ولی العصر سے بائی پاس کروا کے یہ یقین دلا دیتا ہے کہ اللہ کو راضی کرنے کیلئے اس کی عبادت ہی کافی ہے عقیدے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ولی العصر کی معرفت ہویا نہ ہو یا ولی العصر کی دشمنی بھی دل میں ہوتو بھی کوئی فرق نہیں پڑتا بس عبادات کی بھرمار رکھو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار