

Loading content...
یہ بھی ہم عرض کرچکے ہیں کہ اللہ جل جلالہ محمدؐو آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کا ولی ٔ مطلق ہے اور محمدؐ وآل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام ہمارے ولی العصر ہیں …اور یہ بھی میں عرض کرچکا ہوں کہ محمدؐ وآل محمدؐکی پوری زندگی ہمارے لئے درسِ دینِ حق تھا وہ اس طرح کہ انہوں نے اپنے ولی کے ساتھ ایک رویہ رکھ کر ہمیں یہ درس دیا کہ تم بھی اپنے اولیائے عصر سے اسی طرح کا رویہ رکھنا اور تم بھی اپنے اولیائے عصر پر اس قسم کی قربانیاں دینے سے مت گھبرانا جس قسم کی قربانیاں ہم نے اپنے ولی العصر جل جلالہ کیلئے دی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار