

Loading content...
سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں پیار کیا،دلاسہ دیااور پاک دختر صلوات اللہ علیہا کو گریہ فرماتے دیکھ کر خود بھی گریہ فرمایا،اس کے بعد امیرکائناتعلیہ الصلوات والسلام اپنی ڈھال میں پانی بھر کر لائے ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا نے بابا پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا سراور چہرہ دھویا اس کے بعد کھجور کے پتے جلاکر اس کی راکھ سر اور پیشانی کے زخموں میں بھری اور پٹی باندھ دی …یہ بھی ایک بیٹی ہیں اور اسی طرح ایک معصوم بیٹی کربلا میں بھی تھی، اس معصوم بیٹیؐ نے بھی اپنے بابا کی شہادت کی خبر سنی اور ولایت عصر کے حق کو سمجھتے ہوئے پاک پھوپھی سے عرض کیا پھوپھی اماں میدان سے یہ آوازیں آرہی ہیں کہ امام مظلومعلیہ الصلوات والسلام نے گھوڑے کی زین چھوڑ دی ہے آپ ہمیں اجازت دیں کہ ہم اپنے بابا کی نصرت کیلئے جانا چاہتی ہیں … پھوپھی پاک صلوات اللہ علیہا نے فرمایا بیٹی سارا میدان ظالمین سے بھرا ہوا ہے میدان میں گھوڑوں کے سموں سے سم ملے ہوئے ہیں کنوتیوں سے کنوتیاں ملی ہوئی ہیں آپ کیسے جائیں گی؟… عرض کیا پھوپھی جان صلوات اللہ علیہا ہم جب میدان میں جائیں گے تو ظالمین کی منت کریں گے کہ ہمیں راستہ دے دو ہم اپنے مظلوم بابا سے ملنا چاہتی ہیں امید ہے وہ ہماری یتیمی پر ضرور ترس کریں گے …اب میں یہ نہیں بتا سکتا کہ کس طرح یہ معصوم شہزادی صلوات اللہ علیہا اپنے پاک بابا کے پاس پہنچی مگر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا بہت خوش قسمت تھیں جب وہ پہنچی تھیں تو ان کے بابا پاک محفوظ مقام پر موجود تھے ان کے کیلئے پانی بھی لایا گیا ان کے زخموں پر پٹیاں بھی باندھی گئیں مگر اس معصوم شہزادی کا نصیب تو کچھ اور ہی تھا کیونکہ جب یہ اپنے زخمی باباعلیہ الصلوات والسلام کے پاس پہنچیں تو وہاں ان کے شہید کرنے کی تیاریاں ہورہی تھیں، آٹھ قاتل واپس جاچکے تھے، اب ایک شمر ملعون باقی تھا … پھر اس معصوم شہزادی نے وہ قیامت اپنی آنکھوں سے دیکھی کہ جب ان کے مظلوم باباعلیہ الصلوات والسلام کا سرسجدے میں جدا ہوتا رہا تیرہ ضربوں کی یہ عینی شاہد بن کر روتی رہیں اور ہمیں یہ درس دیا کہ اپنے ولی العصر کیلئے کبھی خطرات کا خیال نہیں کرنا پردے کا خیال نہیں کرنا اور جہاں تک ممکن ہو ان کی نصرت کرنا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار