

Loading content...
مہاجرین و انصار کی مستورات میں سے کوئی ایک عورت بھی ایسی نہیں تھی جو گھر چھوڑ کر میدان احد کی طرف روانہ نہ ہوئی ہو… ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا گریہ فرماتی ہوئی روانہ ہوئیں ان کے چاروں طرف مہاجرین و انصار کی عورتوں کا ہجوم تھا جو ان کا پردہ بنائے ہوئے تھا مدینہ سے کوہ احد تقریباً تین چار کلو میٹر کے فاصلے پر ہے یہ فاصلہ ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا نے گریہ وبکا کے ساتھ طے فرمایا… جب میدان احد میں پہنچیں تو وہاں جاکر دیکھا امیرکائناتعلیہ الصلوات والسلام سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو محفوظ مقام تک پہنچا چکے تھے وہاں جاکر دیکھا کہ بابا پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا رخِ انور جبینِ مبین کے خون سے غلطان ہے، لب ہائے اطہر مجروح ہیں اور پاک سر بھی زخمی ہے … ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا نے جونہی بابا پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی یہ کیفیت دیکھی تو وابتاہ کہہ کر باباپاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار