

Loading content...
دوستو !…جنگ احد وہ جنگ ہے جس میں بظاہر اسلام کو شکست ہوئی تھی اس کی تفصیلات تو میں دیگر خطابات میں عرض کرچکا ہوں یہاں اس کا وہ پہلو بیان کرنا چاہتا ہوں کہ جس کا تعلق ہمارے موضوع سے ہے … اس جنگ میں اسد الرسولؐجناب حمزہعلیہ الصلوات والسلام شہید ہوئے، ان کے علاوہ بہت سے قیمتی انصاررضوان اللہ علیہم شہید ہوئے اسی جنگ میں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاک دندان مبارک اور سر اطہر زخمی ہوئے … یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ ہمارے آئمہ معصومین علیہم الصلوات والسلام نے اس بات کو سختی سے رد فرمایا ہے کہ دندان مبارک شہید ہوکر باہر آگئے تھے کیونکہ فرمایا یہی گیا ہے کہ دندان مبارک زخمی ہوئے تھے مگر سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نورانی بدن کی کوئی جزو ان سے پوری زندگی جدا نہیں ہوئی … یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دانت گرنے سے انسان عیب دار لگتا ہے اور دندان مبارک گرنے سے نعوذ باللہ انہیں بھی ایک عیب لگ جاتا جبکہ اللہ جل جلالہ نے اپنے بے عیب حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کواس عیب سے بھی پاک رکھا تھا ہاں اس جنگ میں مغیرہ بن عاص ملعون اور عبداللہ بن قمیسہ ہذیلی ملعون نے مل کرآپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر دو پتھر پھینکے تھے جن میں سے ایک جبین مبارک سے مس ہوا تھا اور دوسرا دندان مبارک سے مس ہوا جس کی وجہ سے جبین مبین اور دندان مبارک سے خون جاری ہوگیا اس وقت اس ملعون نے آواز دی لات و عزیٰ کی قسم سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شہید ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مسلمانوں کے بڑے بڑے جوان اور معزز صحابی بھی میدان جنگ چھوڑ کر پہاڑوں پر کودتے ہوئے راہ فرار کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار