

Loading content...
دوستو !…بات صرف اتنی ہے کہ کربلا کی اس شام کو یاد کرلیں جسے شام غریباں کہاجاتا ہے اور ان خیام کی طرف نگاہ کرلیں کہ جہاں ایک طرف مخدرات توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن اپنے اپنے خیموں کی اوٹ سے دیکھ رہے تھے اور شامیوں کے سامنے سب کے زیورات رکھے ہوئے تھے اور وہ ملعون ایک ایک زیور کیلئے آپس میں لڑ رہے تھے کوئی کہتا تھا یہ میں لوں گا کوئی کہتا تھا کہ یہ زیور میں لوں گا … وہ امت میں تقسیم ہوتے ہوئے زیور بھی یہی درس دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ اے کائنات کی شریف زادیو اگر تمہیں اپنے امیجیٹ (Immediate)ولی کیلئے زیورات کی قربانی بھی دینا پڑے تو دریغ نہیں کرنا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار