

Loading content...
اس کی مثالیں آپ خود تلاش کرنے کی کوشش کریں گے تو دیر نہیں لگے گی صرف گیارہ محرم کے دن سے کوفہ اور شام کی طرف جاتے ہوئے لٹے پٹے قافلے کے محملوں کے آگے معراجِ سعادت پر فائز سروں کی طرف ایک نگاہ کرلیں گے تو آپ کو بھائیوں کی ساری قسمیں یہیں سے مل جائیں گی … بلاسرپوش کے کجاووں پر سوار بہنوں کے آگے آگے اوج عرش پر مصروف سفر بھائی آپ دیکھ لیں گے کوئی بھائی جوان نظر آئے گا… کوئی بھائی ضعیف نظر آئے گا… کوئی بھائی ایسا وفادار نظر آئے گا کہ جس نے ادب سے بہنوں کو کبھی بہن تک نہ کہا ہوگا …کوئی بھائی ایسا نظرآئے گا کہ جس کے حسن و جمال کو دیکھ کر خالق کو اپنے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت نصیب ہوتی تھی … ہاں ان محملوں میں ایک معصوم بہنؐ بھی ملے گی جس کے سامنے اس کے چھ ماہ کے معصومؐ بھائی کا سر مصروف سفر نظر آئے گا اور وہ معصوم بہنؐ بزبان حال یہی درس نصرت دیتی ہوئی نظر آئے گی کہ اے کائنات کی معصوم بہنو! اگر تمہیں اپنے امیجیٹ (Immediate)ولی کیلئے میرے معصوم بھائی جیسے بھائی تک کو قربان کرنا پڑے تو ذرابھر توقف نہیں کرنا تمہارے بھائی لاکھ حسین ہوں میرے بھائی اصغرعلیہ الصلوات والسلام جیسے تو نہیں ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار