

Loading content...
دوستو !… اب اس کیلئے بھی آپ ہی مثالیں تلاش کریں میں کس کس کی مثال دوں گا اگر کوئی مثال نہ ملے توکربلا کی گرم ریت پربکھری ہوئی خاک و خون میں غلطان لاشوں کو غور سے دیکھیں گے تو ہر طرف لاشیں نہیں بیٹے ہی بیٹے نظر آئیں گے کوئی جوان بیٹا، کوئی ضعیف بیٹا، کوئی نوخیز بیٹا، کوئی معصوم بیٹا، کوئی سہروں کی عمر کا بیٹا اور کوئی تازہ بیاہتا دولہا بیٹا اور کہیں شیرخوار بیٹا … اور دوسری طرف ان لاشوں پر فخر کرتی ہوئی مائیں نظر آئیں گی … میں کس کس کا نام لوں آپ خود سمجھ لیں کے اپنے امیجیٹ (Immediate) ولی کیلئے ماؤں نے اپنے ارمانوں کو کس طرح قربان کرکے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ اگر ہمارے لئے یعنی اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کیلئے اپنے امیجیٹ (Immediate) ولی کیلئے تمہیں بھی ایسے حسین نوجوان اور معصوم بیٹوں کی قربانی دینا پڑے تو رکنا نہیں …یہ ہے درس نصرت، یہ ہے دین نصرت جس کی تبلیغ کا بھرپور مظاہرہ ہمیں کربلا میں ملتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار