

Loading content...
آپ اس کی مثالیں خود تلاش کر سکتے ہیں کہ پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن نے اپنے امیجیٹ (Immediate) ولی کیلئے کیا کبھی گھر کو گھر سمجھا ہے اور کیاانہوں نے کبھی گھر سے محبت بھی کی ہے اگر سمجھ نہ آئے اور کوئی مثال نہ مل سکے تو ان کی بکھری ہوئی مزاریں دیکھ لیں تو ہر بات سامنے آجائے گی …یہ مکہ، مدینہ، کربلا، شام، کوفہ یا عربستان تک محدود نہیں بلکہ سیدانیوں کی مزاریں تو آپ کو پوری دنیا میں بکھری ہوئی ملیں گی اسی سے سمجھ لیں کہ انہوں نے اپنے امیجیٹ (Immediate) ولی کیلئے گھر کا تصور ہی ختم کردیا تھا اور ہمیں یہ درس دیا کہ اگر تمہیں ہمارے لئے اپنے گھروں کو چھوڑنا پڑے تو کبھی سوچنا نہیں کیونکہ اپنے امیجیٹ (Immediate) ولی کیلئے یہ سب کچھ کرنا پڑتا ہے اس کی مثال ہمارے گھروں کی اجڑی ہوئی حویلیوں میں موجود ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار