

Loading content...
میں نے کل کی گفتگو میں صرف مردوں کے بارے میں عر ض کیا تھا مگر آج ہم درس نصرت و قربانی کے وہ اجزا پیش کریں گے جو صرف مستورات سے مخصوص ہیں یعنی اب یہاں ہمیں دیکھنا ہے کہ پاک خاندان کی مستورات توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن نے بھی دنیائے نسواں کو یہ درس دیا ہے کہ انہوں نے جو کچھ اپنے امیجیٹ (Immediate) ولی کیلئے کیا ہے اور جس قسم کی قربانیاں انہوں نے اپنے امیجیٹ (Immediate) ولی کیلئے دی ہیں اگر ایسی قربانیاں تمہیں بھی اپنے امیجیٹ (Immediate) ولی کیلئے دینا پڑیں تو گھبرانا نہیں بلکہ یہ ہمارا ہی بتایا ہوا راستہ ہے اور یہی ہماری دی ہوئی آئیڈیالوجی (Ideology) ہے تم اگر اس پر عمل کروگی تو نتائج اور فضائل وہی ملیں گے جو ہمیں ملے ہیں اور اگر تم اس کے خلاف کوئی کام کرو گی تو وہ تمہاری اپنی وضع کردہ آئیڈیالوجی (Ideology) ہوگی اور اس کے انجام و عواقب کی ذمہ داری تمہاری اپنی ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار