

Loading content...
جب ملعون کے تخت کے سامنے کھڑے ہوچکے تو اس نے عرض کیا آپ سے پہلے اس دربار میں ایک ہاشمی جوان پیش ہوا تھا اگرچہ وہ ضعیف تھا مگر اس کے چہرے پر جلال تھا آنکھوں میں غضب اِلٰہی تھا وہ سینہ تان کر دربار میں داخل ہوا اگرچہ وہ ضعیف تھا اور آپ عین جوان ہیں مگر آپ کا سر جھکا ہوا ہے آنکھیں آنسو برسا رہی ہیں نہ جلال ہے نہ سینہ تنا ہوا ہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟ کیا ہاشمی خون میں بھی یہ اختلاف ہوسکتاہے …جناب سجادعلیہ الصلوات والسلام نے روکر جواب دیا وہ بڑا خوش نصیب تھا کہ تنہا تھا اس کے ساتھ پھوپھیاں یا مائیں بہنیں نہیں تھیں کوئی مستور ساتھ نہیں تھی اسی لئے وہ سینہ تان کر دربار میں داخل ہوسکتا تھا ہمارے ساتھ تو نبی زادیاں ہیں بھلا ہم بھی سینہ تان کر چل سکتے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار