

Loading content...
پھر میرے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس دنیا میں تشریف لانے کے بعد کبھی بھی اپنے سٹیٹس (Status) اور مرتبے کا خیال نہیں فرمایا بلکہ عرب کے بدترین جہلا وبد خلق کفار میں اپنے ولی مطلق کے تعارف کیلئے تشریف لائے اور ان بدترین از خلائق لوگوں نے ان کے ساتھ وہ رویہ رکھا جو دنیا کا بدترین رویہ تھا …کبھی خرافات بک رہے ہیں، کبھی نعوذ باللہ جادوگر کہہ رہے ہیں، کبھی سوشل بائیکاٹ کرکے انہیں معاشی طور پر قتل کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں، کبھی جسمانی طور پراذیتیں دے رہے ہیں، کبھی طائف کی گلیوں میں اوباش لڑکوں کے ہاتھوں سنگ باری کروا کے زخمی کر رہے ہیں، کبھی جلاوطن ہونے پر مجبور کر رہے ہیں، کبھی جنگ میں لشکر اتار کر انہیں سرتاپا خون میں نہلا دیا جاتا ہے اور دندان مبارک تک زخمی کردئیے جاتے ہیں مگر وہ ہمیں یہی درس دیتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ اپنے ولی العصر عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے اگر تمہیں اپنے سٹیٹس (Status) اور مرتبے کے خلاف ایسے ردعمل کا سامنا بھی ہوجائے تو گھبرانا نہیں کیونکہ یہی دینِ حق ہے اور اپنے محبوب کیلئے یہ سب کچھ کرنا پڑے تو جھجکنا نہیں بلکہ خوشی سے کرلینا کیونکہ تم ہم سے زیادہ ذی عزت نہیں ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار