

Loading content...
دوستو ! … جب ہم یہ دیکھنا شروع کرتے ہیں کہ اس نور اوّل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ولی مطلق جل جلالہ کیلئے کیا کیا کیا ہے تو سب سے پہلے ہمیں جو درس ملتا ہے وہ اپنے (Status) سٹیٹس اور مرتبے کا ترک کرنا ملتا ہے … آپ دیکھیں کہ جو اللہ جل جلالہ کے نور اوّل ہیں جو اس کی خلوتوں میں اس کے ناز ونعمات کے پروردہ ہیں انہوں نے اس کے تعارف اور اس کی وحدانیت کے قیام کیلئے ہم جیسے پست انسانوں میں جامۂ بشری اوڑھ کر آنے کو پسند فرمالیا تاکہ محبوب کا تعارف ہوجائے اسی کا ڈنکا چار دانگ عالم بجنا شروع ہوجائے اس کی وحدانیت کا پرچار ہوجائے اس کی عظمت و شان ظاہر ہوجائے اس کی ربوبیت اور الوہیت سے اس کی مخلوق کو آشنا کیا جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار