

Loading content...
ؤجنگ صفین کا ایک مشہور واقعہ ہے کہ شامیوں کی طرف سے ایک آدمی نے میدان میں آکر للکارا تو امیرکائناتعلیہ الصلوات والسلام کے لشکر سے ایک جوان نکلا اور عرض کیا کہ اس کے مقابلے میں مجھے جانے کی اجازت دی جائے … دونوں جوانوں نے اپنے سروں پرخود پہنے ہوئے تھے اس لئے ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھ سکتے تھے … جب نیزے کے واروں کا تبادلہ ہوا تو اس میں امیرکائناتعلیہ الصلوات والسلام کے ناصر کے سینے میں نیزہ اترگیا اور وہ گھوڑے کی زین سے گرگیا اور زمین پر آتے ہی اس کا خود دور جاگرا جو شامی سامنے کھڑا تھا اس نے دیکھا کہ وہ اس کا اپنا بیٹا ہے … وہ فوراً گھوڑے سے اترا اور آکر اپنے بیٹے کا سر گود میں لے کر معذرت کی کہ بیٹا میں تمہیں پہچان نہیں سکا … یہ سن کر مولائے کائناتعلیہ الصلوات والسلام کے ناصر نے فرمایا بابا تو نے مجھے نہیں پہچانا تھا مگر میں پہچان کر ہی آیا تھا کہ جو میرے آقاعلیہ الصلوات والسلام کا دشمن ہے اس کے ساتھ میرا کوئی رشتہ نہیں ہے اور میرا بس چلتا تو میں پہچان کر ہی تمہارے سینے میں نیزہ اتارتا …اس بحث سے ہمیں یہ درس ملا کہ اپنی محبت اور نفرت کو اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کیلئے وقف کردو جو ان کا دوست ہے اس سے محبت کرو اور جوان کا دوست نہیں چاہے کوئی بھی ہے اس سے کوئی تعلق نہ سمجھو اور جو ان کا دشمن ہے اسے دشمن سمجھو…یعنی تمہارا کوئی ذاتی دشمن نہ ہو اگر ہو بھی تو اسے دشمن نہ سمجھو بلکہ دوستی دشمنی اپنے امیجیٹ (Immediate)کیلئے ہی رکھنا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار